ڈاکوؤں نے باکسر عامر خان کو لوٹ لیا، 2 کروڑ کی گھڑی سے محروم

 بین لآقوامی (24نیوزاُردو) پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامر خان کے سرپر بندوق تان کرقیمتی گھڑی چھین لی گئی۔

The robbers robbed boxer Aamir Khan, deprived of a watch worth Rs 2 crore

 عامر خان ایسٹ لندن کے علاقے لیئٹن میں اپنی بیوی فریال کےساتھ سڑک کراس کررہے تھے کہ اچانک 2 ڈاکو سامنے آگئے اور ان کے سر  پر بندوق تان لی۔

خوف زدہ عامر خان نے فوری طور پر گھڑی ڈاکوؤں کے حوالے کرکے جان بچائی۔،

عامر خان کا کہنا ہے کہ  اس کے بعد ڈاکوگاڑی میں باآسانی فرار ہوگئے۔

گھڑی کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 2 کروڑ روپے تھی، یہ گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی جس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

اپنی گھڑیوں کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنیوالے عامر خان اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ آکسفورڈ اسٹریٹ پر شاپنگ کرکےلیئٹن لوٹے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے