شہباز اور شاہ محمود میں سے نیا وزیراعظم کون؟ قومی اسمبلی کل نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی  میں ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا۔ اسلام آباد (24نیوزاُردو) اپوزیشن جماعتوں نے شہبازشریف اور تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

Which of Shahbaz and Shah Mehmood is the new Prime Minister?

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے جبک شاہ محمود کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کےبعد قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ قبل ازیں شہباز شریف اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ن لیگی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ خود پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے