پاکستان ریلوےکا عید الفطر کے موقع پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

  کراچی (24نیوزاُردو) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے پرُمسرت موقع پر پردیسیوں کی  اپنےگھروں  کو آسان واپسی کے لیے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Pakistan Railways announces to run two special trains on the occasion of Eid-ul-Fitr

ریلوے حکام کے مطابق ایک خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے چلائی جائیگی۔

حکام کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 29 اپریل کو ڈھائی بجے سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسری خصوصی ٹرین 30 اپریل کو پونے آٹھ بجے لاہور کے لیے جائے گی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے