وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

  اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔

Finance Minister leaves for US for talks with IMF

واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، راستے میں لندن میں اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے