وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

  اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے ملاقات کی ہے۔

The Chief of Army Staff called on the Prime Minister and discussed issues related to national security

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہےکہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنےکے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

 شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کے باعث شریک نہ ہوسکے تھے جس کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں وضاحت بھی کی تھی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے