خواتین کے ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون ان کی خوبصورتی کا دشمن ہے



اسلام آباد ( 24 نیوز اردو ) برطانوی ماہرین کا کہنا ہےکہ خواتین
 کے ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون ان کی خوبصورتی کا دشمن ہے۔ اگر آپ بڑھتی عمر کی وجہ سے چہرے پر آنے والی جھائیوں سے پریشان ہیں تو اب سمجھیں آپ کی یہ پریشانی ہو گئی حل کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے چند ایسے حیرت انگیز طریقے جنہیں آزما کر آپ  مزید جوان نظر آ سکتے ہیں۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چہرے کی جھریاں کی وجہ عمر میں اضافہ یا میک اپ  مصنوعات کے حد سے زیادہ استعمال کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتی ہیں۔ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے چند غلط عادات سے پرہیز اور احتیاط کرنی ہوتی ہے۔ برطانوی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ جدید موبائل فون خواتین کے چہرے پر جھریوں کا باعث بن رہے ہیں۔ 

 رپورٹ کے مطابق 18 مہینے کی تحقیق کے بعد ثابت ہوا ہے کہ خواتین کے حسن کا سب سے بڑا دشمن اسمارٹ فون ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین پر دیر تک دیکھنے سے ٹینشن کی کفیت پیدا ہوتی ہے۔چہرے کی جلد میں تبدیلی آتی ہے۔ خاس طور پر بھوؤں کے سکڑنے کا عمل شدید حد تک واقع ہوتا ہے۔ جو پورے چہرے کی جلد کو متاثر کرتا ہے۔ لندن کی ایک نامور بیوٹی تھراپسٹ نکولا جوز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ان کے پاس ایسی درجنوں لڑکیاں آچکی ہیں جو کم عمری میں ہی جھریوں کا شکار ہو گئی ہیں۔

 انہوں نے بتایاکہ ان لڑکیوں سے ان کی مصروفیات اور عادات کی تفصیل اکٹھی کی اور اس نتیجے پر پہنچتی کہ یہ آئی فون کا رد عمل ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ٹیکنالوجی اور صحت کے ماہرین سے بھی مناسب مشاورت کی جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ چھوٹی اسکرین پر دیکھنے میں زیادہ وقت صرف کرنے سے یہ رد عمل ضرور ہوتا ہے۔ طبی ماہرین نے چند طریقے بھی بیان کیے ہیں جن کی بدولت جلد کی جھریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ سورج کی تپتی دھوپ میں زیادہ باہر نہ نکلنا، اگر نکلیں تو سب بلاک کا استعمال کرنا، ایسے کپڑوں کا استعمال کرنے جو آپ کو سورج کی سختی سے بچائے، سگریٹ نوشی سے گریز اور موسچرائزر کا باقاعدہ استعمال، یاد رکھیں کہ اسکن موسچرائزر چہرے اور ہاتھ پاؤں پر صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ ہر موسم میں استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔ 

 اگر آپ جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے کے خواہش مند ہیں تو ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں فیٹی ایسڈ موجود ہو کیونکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ فیٹی ایسڈ ہماری جِلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں اس کے لئے مچھلی اور دیگر آبی حیات جو حلال ہوں ان کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں۔  اپنا چہرہ بار بار دھوتے ر ہیں، ایسا کرنے سے جلد میں موجود قدرتی آئل دور ہو جاتا ہے۔ کچھ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جلد پر وٹامن سی والی کریمز کے استعمال سے جلد میں بہتری آتی ہے جلد نکھرتی ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات گھٹنے لگتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے