شیرنی اچانک موٹر سائیکل سوار کے سامنے آگئی، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل

 گجرات (24 نیوز اردو) بھارت کے شہر گجرات کے ایک دیہات میں موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کھلے آسمان اور تازہ ہوا کا مزدہ لیتے ہوئے اپنے سفر کی جانب گامزن تھے اس دوران ایک بڑی شیرنی اچانک ان کے سامنے آگئی۔

دونوں افراد صبر و تحمل کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں جب کہ خاتون اس خطرناک لمحے کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرنی آہستہ آہستہ موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کی جانب بڑھتی ہے۔ 



مرد اور خاتون کی خوش قسمتی ہے کہ شیرنی موٹر سائیکل کے قریب پہنچتی ہے لیکن ان پر حملہ نہیں کرتی اور وہ ایک طرف جھاڑیوں کی طرف قدم بڑھاتی ہے اور جھاڑیوں کے پیچھے غائب ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے صورتحال سے نہ گھبرانے پر دونوں افراد کی تعریف کی اور ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کھڑے رہنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے