کورونا سےمزید 33 افراد جاں بحق

Covid-19 Situation

 

ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 پاکستان (24 نیوز اردو) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 950 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820، سندھ میں 5 لاکھ 62 ہزار 597، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 762، بلوچستان میں 35 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 613 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے