کورونا امریکا کا سب سے طاقت ور دشمن ، صدر جوبائیڈن کا اعتراف

 واشنگٹن (24 نیوز اردو) امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس امریکا کا سب سے زیادہ طاقت ور دشمنوں میں سے ایک ہے۔عرب کے ایک ٹی وی کے مطابق جوبائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امریکا نے جن دشمنوں کا سامنا کیا ان میں سب سے زیادہ طاقت ور دشمن کورونا وائرس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر آپس میں نہیں بلکہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنی ہوگی۔

24 news

امریکا کے صدر نے اپنے ٹویٹرپیغام میں عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں، بوسٹر لگوائیں اور ماسک کی پابندی کریں ۔امریکی حکام وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اہم اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے شہریوں کی مفت میں کورونا ٹیسٹ کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ کورونا ٹیسٹنگ کے متعلقہ ادارے عوام کی جانب سے موصول ہونے والی فری کورونا ٹیسٹ کی درخواست پر مفت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کریں گے، حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے