سعودی عرب میں پاکستانی شہری پر جسم فروشی کا دھندہ چلانے کا الزام، ملزم گرفتار

 ریاض (24 نیوز اردو) سعودی عرب میں پاکستانی شہری پر جسم فروشی کا  دھندہ چلانے کا الزام، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو ریاض میں گرفتار کر لیا ۔  جس پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ چلانے کا الزام تھا ۔ پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ یہ گرفتاری اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے بعد جاری کیے گئے حکم کے بعد ہوئی۔

سعودی عرب میں پاکستانی شہری پر جسم فروشی کا  دھندہ چلانے کا الزام، ملزم گرفتار


ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کیس کو خصوصی فوجداری عدالت میں بھیجنے سے پہلے ضروری قانونی اقدامات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے مانیٹرنگ سینٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کے بارے میں رپورٹ پیش کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی شہری مبینہ طور پر جسم فروشی کا  مکروہ دھندہ چلا رہا ہے۔

اس کلپ میں دکھایا گیا کہ پاکستانی کی طرف سے چلائے جانے والے جشم فروشی کے مکروہ دھندے میں گھریلو ملازماؤں کا جنسی طور پر استحصال کیا جا رہا ہے۔

یہ وہ گھریلو ملازمائیں تھی جو اپنے کفیلوں کے گھروں سے بھاگ نکلی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن انسداد اسمگلنگ ان پرسنز قانون کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی درخواست کرے گا، اور سزاؤں میں 15 سال کی قید یا 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ یا دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ عدالت قانون کے آرٹیکل نمبر  4 کے مطابق مزید سخت سزائیں بھی دے سکتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے