لاہور میں فوج طلب ، جوانوں کی سڑکوں پر گشت شروع ۔

 لاہور (24 نیوز اردو)  لاہور میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے پاک آرمی کے جوانوں نے گشت شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئ بنائے گئے ایس اوپیز پرعمل درآمد کے لیے پاک آرمی کو طلب کر لیا ، گلبرگ کے علاقے میں جوانوں نے گشت شروع کردی ہے جہاں پاک آرمی کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کے خصوصی پیغامات تحریر کیے  ہیں ۔

Troops called in Lahore, soldiers started patrolling the streets.

بتایا گیا ہے کہ گشت کے دوران پاک آرمی کے جوان شہریوں سے کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کروائے گے ، اس مقصد کے لیے جوانوں کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کے پیغامات بھی تحریرکر دئے گئے ہیں ، جن میں تحریرکیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں ، خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں ۔

 وفاقی حکومت نے ملک میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد  نے سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے فوج کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن کا اعلان کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے این سی سی اجلاس میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، آج وزارت داخلہ کی جانب سے اس کا بقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر ہو گیا ہے ، جس کے تحت گلگت ، آزادکشمیر ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج کو لانے کا فیصلہ کیا  ہے ، جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کے ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر نکلے گی ، میں نے فوج سے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے