اوکاڑہ ؛ باپ نے اپنی تین بیٹیوں کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا

Okara News Urdu

 اوکاڑہ (24 نیوز اردو)  پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں باپ نے اپنی 3 بیٹیوں کو قتل کرکے نہر میں بہا دیا۔ رپورٹس کے مطابق بچیوں کی ماں تھانہ تھیم موڑ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچیوں کے باپ نے اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں نہر میں پھینک دی ہیں ، شکایت ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسلم کو گرفار کرلیا ۔ جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، ریسکیو ٹیموں نے کشتی اور پلنجر کی مدد سے ن لعشوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے