ماں نے سوداسلف لینے بھیجا تھا، بیٹا دلہن لے آیا.

 بھارت (24 نیوز اردو) بھارت کے شہر صاحب آباد کے ایک تھانے میں پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب ایک خاتون نے انہیں انوکھی شکایت کی۔ خاتون نے انہیں شکایت کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو سودا سلف لینے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ واپسی پر اپنی دلہن کو ساتھ لے آیا ۔ میں یہ شادی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں”۔



اسی دوران  26 سالہ دولہا گڈو نے بتایا ”میں نے سویتا سے دو ماہ پہلے ہردوارکے آریہ سماج مندر میں شادی کرلی تھی، تاہم اس وقت گواہوں کی کمی کے باعث ہم شادی کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ میں نے بعد میں بھی ہردوار جا کر سرٹیفیکیٹ لینے کی کوشش کی لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے  لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔“ گڈو نے مزید بتایا ”ہردوار سے واپسی پر سویتا دہلی میں ایک کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی، تاہم آج میں نے فیصلہ کیا کہ اسے اپنی ماں کے گھر لے آؤں کیونکہ سویتا نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرائے کا گھر چھوڑنے کا کہا تھا۔

صاحب آباد پولیس نے اس گھریلو تنازعے کا حل نکالتے ہوئے دہلی میں کرائے کے مکان کے مالک سے بات کی اور انہیں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس جوڑے کو مکان میں رہنے دے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے