انسٹاگرام نے آمدنی کے لیے مزید سہولیات فراہم کردیں

 سائنس اور ٹیکنالوجی (24 نیوز اردو) انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود مشہورشخصیات،  اور گلوکاروں وغیرہ کی آمدنی کے لیے ایک لائیو سبسکرپشن کی آزمائش کر دی  ہے۔

اس طرح انسٹاگرامر رقم کے لیے اپنے فالوور کو یوٹیوب یا ٹک ٹاک پرجانے کے بجائے خود اسی پلیٹ فارم سے رقم کما سکیں گے۔

Instagram Monitization option


اس آپشن کے تحت لائیو اسٹریم کو صرف پیسے دینے والے سبسکرائبر ہی دیکھ سکیں گے، اس طرح تخلیق کاروں کی آمدنی کی نئی راہ ہموار ہو گی۔

انسٹاگرام نے کہا ہے کہ سبسکرپشن کے تحت تخلیقی فنکار اپنے مداحوں سے دیرپا رابطہ رکھتے ہوئے اپنی آمدنی زیادہ  کر سکے گے۔ دوسری جانب صارفین خاص پروگرام اور پرفارمنس سے لطف اٹھا سکے گے۔

انسٹاگرام نے بعض بڑے فنکاروں کو اس کی لائیو ٹیسٹنگ کی پیشکش بھی کر دی ہے، ان تمام انسٹاگرامرز کا تعلق زیادہ تر امریکا سے ہے۔ لائیو پرفارمنس کے دوران سبسکرائب بٹن آن ہوگیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کا بہاؤ سبسکرپشن کی جانب دیکھا گیا۔

انسٹاگرامرز نے سبسکرپشن کی فیس 99 سینٹس سے لے کر 99 ڈالر اور 99 سینٹس ماہانہ تک رکھی ہے، اس سہولت کے ساتھ فالوورز فنکاروں کی لائیو پرفرمانس، خاص الخاص اسٹوریز، بیجز اور شناخت تک رسائی حاصل کرے گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے