اوکاڑہ پرائیویٹ سکول میں پرنسپل کی دسویں جماعت کی طالبہ سے 8 ماہ تک زیادتی

 اوکاڑہ (24 نیوز اردو)  پرائیویٹ سکول کے پرنسپل نے د سویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ کر برہنہ ویڈیو اور تصاویر بنا لیں اور طالبہ کو 8 مہینے تک  زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

اوکاڑہ پرائیویٹ سکول میں پرنسپل کی دسویں جماعت کی طالبہ سے 8 ماہ تک زیادتی


پولیس نے والدہ کی موجودگی میں درخواست پرمقدمہ درج کیا ،تھانہ  صدر رینالہ خورد میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق پرنسپل ناصر نے مئی2021 میں قصبہ7 ون ایل کی ”ن“ بی بی کو نشہ آور چیز کھلا کر سکول کے کمرہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ ویڈیو اور تصاویر بنا لیں۔

 موبائل  سے برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنا نے کے بعد  قتل کی دھمکی دے کر کہا کسی کو بتایا توویڈیو اور تصاویر وائرل کردوں گا، اس بات پر بلیک میل کرتے ہوئے متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی نے تنگ آکر والدہ کو بتایا تو ملزم نے برہنہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ پارمز پر وائرل کر دیں ۔

 ڈی پی او فیصل گلزار نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رینالہ کی سربراہی میں آ ئی ٹی ماہرین پر مشتمل ماہر پولیس افسران کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،جس کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن معاذ ظفر کریں رہےہیں، ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار ے جارہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے