سبز روشنی میں بیٹھنے سے آدھے سر کے درد سے چھٹکارا پائیں

  صحت  (24 نیوز اردو) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سبز روشنی میں بیٹھنے سے آدھے سر کا درد یعنی (مائیگرین یا دردِ شقیقہ) میں خاصی کمی لائی جاسکتی ہے۔

  تین سال پہلے یونیورسٹی آف ایر ی زونا کے سائنسدانوں نے چوہوں پر ابتدائی ریسرچ اور مطالعات میں یہ چیز دریافت کی تھی کہ سبز روشنی میں بیٹھنے سے آدھے سر کے درد کی شدت میں خاصی کمی آتی ہے۔

سبز روشنی میں بیٹھنے سے آدھے سر کے درد سے چھٹکارا پائیں

انہی سائنسدانوں نے جب یہی تجربات انسانوں پر کئے تو کامیاب رہے ، ڈاکٹر محب ابراہیم نے ریسرچ کے اختتام پر جب تجزیہ کیا تو پتا چلا کہ ان مریضوں میں مائیگرین کے باعث شدید درد کے واقعات میں 60 فیصد تک کمی ہوگئی تھی، مائیگرین میں درد کی شدت بھی صرف 40 فیصد ہو گئی تھی جبکہ درد کی مدت بھی کم ہو گئی تھی۔

ڈاکٹر محب ابراہیم اور ان کے ساتھی ڈاکڑرز نے مائیگرین کے 29 مریضوں کا علاج سبز روشنی سے کیا اور حیرت انگیز نتائج دیکھ کر خود بھی حیران رہ گئے۔

ریسرچ جرنل ’سیفال ایلجیا‘ کے تازہ کتا چہ میں آن لائن شائع ہونے والے تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سبز روشنی سے علاج کے کوئی منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے