فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی کو ہارٹ اٹیک ہوگیا.

برطانیہ ( 24 نیوز اردو ) برطانیہ میں جاری فٹ بال ایسوسی ایشن یوتھ چیلنج کپ (ایف اے یوتھ کپ)کے میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو ہارٹ اٹیک آ یا۔ دی سن کے مطابق یہ میچ ویسٹ برج فورڈ ایف سی کولٹس اور بوسٹن یونائیٹڈ کے مابین ریگاٹا وے میں جاری تھا جب ویسٹ برج فورڈ کے ایک کھلاڑی کو اچانک ہارٹ اٹیک آ یا اور وہ میدان میں گر کر تڑپنے لگ گیا ۔


تفصیلات کے مطابق اس کھلاڑی کو فوری کوئنز میڈیکل ہسپتال منتقل کیاگیا . جہاں خوش قسمتی سے ڈاکٹرز اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ برج فورڈ کلب کی طرف سے جاری پیغام میں . کہا ہے کہ ”ہم تصدیق کرتے ہیں کہ آج کے میچ میں ہمارے ایک کھلاڑی کو طبی مسئلہ پیش آیا تھا۔ ہم نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو کال کی اور کھلاڑی کو بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کھلاڑی کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے