افغانستان پر قبضے کے بعد افغان شہریوں نے سوشل میڈیا پر چھانٹی شروع کردی لیکن کیوں؟

افغانستان ( 24 نیوز اردو) افغانستان پر قبضے کے بعد افغان شہریوں نے اپنی ڈیجیٹل ہسٹری بھی ڈیلیٹ کرنا شروع کر دی تاکہ طالبان اسے ان کے خلاف ثبوت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انہیں نقصان نہ پہنچائیں۔


( 24 نیوز اردو) کے مطابق مبینہ طور پر جنگجوﺅں نے شہریوں کے انتہائی حساس نوعیت کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے جس سے شہری خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں کیونکہ ان کا یہ ڈیٹا ان کے خلاف ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ کابل پر قبضے سے پہلے ہی افغانستان کے بائیومیٹرک ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کی جاچکی تھی ۔اس ڈیٹا بیس میں فنگرپرنٹس، چہرے اور آواز کے ذریعے شناخت وغیرہ کا ڈیٹاموجود ہے جس سے ہر شہری کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے