امریکہ کا کابل ایئر پورٹ کے قریب فضائی حملہ، کس کو نشانہ بنایا؟ طالبان کا موقف آگیا.

 امریکہ ( 24 نیوز اردو ) امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل  میں ایئر پورٹ کے قریب فضائی حملے میں خود کش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ طالبان کا کہنا ہے حملہ آور کابل ایئر پورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ نے گاڑی میں سوار خود کش بمبار کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خود کش بمبار کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا۔

اس سے قبل جمعہ کو بھی امریکہ نے ننگر ہار صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب 27 اگست کو کابل ایئر پورٹ کو داعش نے نشانہ بنایا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 108 افراد ہلاک ہوئے۔ 

مزید ملکی اور غیر ملکی حالات و اقعات سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے آفیشلز یوٹیوب چینل کر سکبرائب کر لیں تا کہ ہم آپ کی مدد سے باقاعدہ اس پر کام شروع کر سکیں اور آپ کو اپڈیٹ رکھنے کا کام باخوبی نبھا سکیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے