طالبان نے افغانستان میں موجود سفارتکاروں کیلئے پیغام جاری کردیا.

 طالبان افغانستان ( 24 نیوز اردو) طالبان نے افغانستان میں موجود سفارتکاروں سے کہا ہے کہ انہیں طالبان سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تمام سفارتکاروں، سفارتخانوں، کنسلٹنٹس اور خیراتی کام کرنے والے کارکنوں ، چاہے وہ ملکی ہوں یا غیر ملکی، انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کیلئے کوئی مسائل کھڑے نہیں کیے جائیں گے بلکہ انہیں امارت اسلامیہ کی جانب سے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

سہیل شاہین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غیر ملکی سفارتکار اور ہزاروں افغان شہری طالبان کے خوف سے افغانستان چھوڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس وقت بھی ہزاروں لوگ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود ہیں اور سفارتکاروں کو نکالنے والے طیاروں پر زبردستی چڑھنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہا تھا کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید ملکی اور غیر ملکی حالات و اقعات سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے آفیشلز یوٹیوب چینل کر سکبرائب کر لیں تا کہ ہم آپ کی مدد سے باقاعدہ اس پر کام شروع کر سکیں اور آپ کو اپڈیٹ رکھنے کا کام باخوبی نبھا سکیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے