اونٹ سانپ نگل کر پیاس لگنے کے بعد ھی پانی کیوں نہیں پیتا | اس کی آنکھوں سے آنے والے آنسو کس میں استعمال ہوتے ہیں ؟

 اسلام آباد ( 24 نیوز اردو ) سانپ کا گوشت اونٹ کی سب سے پسندیدہ غذا ہے اور اسے سانپ کا گوشت بے حد مزہ اور راحت دیتا ہے تو وہ اسے کھانا پسند کرتا ہے اور مزہ کی بات یہ ہے کہ وہ کھانے کی ابتدا اس کی دم سے کرتا ہے. پھر آہستہ آہستہ اسے پورا کھا جاتا ہے ، سانپ کا گوشت بہت گرم ہوتا ہے جب اونٹ اسے کھا لیتا ہے تو اسے سخت پیاس لگ جاتی ہے.


 اوروہ پیاس بھجانے کے لیے پانی کے کسی تالاب پر جاتا ہے اللہ نے تکوینی شکل میں اسے الھام کر رکھا ہے کہ اگر اس نے اس وقت پانی پیا تو سانپ کا زہر اسکے پورے جسم میں پھیل جائے گا ، لہذا وہ شدید پیاسا ہونے کے باوجود تالاب پر پہنچ کر بھی کچھ دیر کے لیے پانی نہیں پیتا ، پھر وہ زور زور سے بلبلانے لگ پڑتا ہے ، ایسے لگتا ہے جیسے وہ کیسی سخت تکلیف میں مبتلا ہے ، اس وقت اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگ جاتے ہیں ، اللہ نے اس کے پیوٹوں کے نیچے دو چھوٹے  گڑھے بنائے ہوئے ہیں ، اس کے آنسو آنکھوں سے باہر نکل کر ان گڑھوں میں جمع ہوتے ہیں اور یوں سانپ کا سارا زہر آنسو بن کر آنکھوں سے باہر آ جاتا ہے عقل مند ساربان اس گڑھے میں جمع شدہ پانی کو کسی صاف شیشی میں جمع کر لیتے ہیں ، وہ زہریلا پانی سانپ اور بچھو کے کٹے کا تریاق دیتا ہے

Post a Comment

0 Comments