آلو بخارا کھانے کے لاکھوں فوائد

 موسم گرما کا پھل آلو بخارا  بے شمار فوائد کا حامل ہے، اور بے شمار جسمانی فائدے پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ صحت ( 24 نیوز اردو ) سے بات کرتے ہوئے حکیم اجمل  نے آلو بخارے کے فوائد بتائے۔


حکیم اجمل کا کہنا تھا کہ آلو بخارا سرد مزاج کا حامل پھل ہے، اور  پہاڑی علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کا استعمال ، فالج،ہارٹ اٹیک اور غشی کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

حکیم اجمل نے بتایا کہ آلو بخارا  وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا بالوں کی نشونما اور جلد کی خوبصورتی کے لیے بہترین ہے جبکہ یہ اینٹی ڈپریسنٹ بھی ہے اور جسم میں خون کی کمی بھی پوری کرتا ہے۔

حکیم اجمل کے مطابق آلو بخارا معدے اور نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے جبکہ یہ یرقان، ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے کیڑوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

حکیم اجمل نے بتایا کہ خشک آلو بخارے کے 6 دانے ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور اس میں ایک چمچ سونف شامل کریں۔ حاملہ خواتین حمل کے دوران متلی اور کمزوری کی صورت میں اسے چھان کر نہار منہ کر پی لیں۔

اس کے علاوہ  اس کے پتے ناریل کے تیل میں دو گھنٹہ دھوپ میں رکھیں، اس کے بعد اس تیل کو بالوں میں لگائیں بالوں کے متعدد مسائل جیسے خشکی، بال جھڑکنا، بے رونقی وغیرہ کا خاتمہ ہوگا اور بال لمبے اور گھنے ہوں جائے گے۔

Post a Comment

0 Comments