امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ میں خفیہ دکان کا انکشاف .

 واشنگٹن : امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں خفیہ نائی کی دکان کا انکشاف ، جہاں لوگ بڑی رقم کے عوض اپنے بال کٹواتے اور شیو بنوا تے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے. کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز پر مکمل لاک ڈاؤن کے دوران وائٹ ہاؤس میں خفیہ نائی کی دکان شروع کی گئی ہے جہاں دو عورتیں یہ کام سرانجام دیتی ہی اور بال کاٹنے کے70$ وصول کیے جاتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ میں خفیہ دکان کا انکشاف .

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شدید پھیلاؤ کے باعث کاروبار اور مارکیٹیں بند ہوگئی تھیں تو حجامت کے لئے ایک دکان قائم کی گئی جو بال کٹوانے کی واحد جگہ تھی، بال کاٹنے کے لئے دو ایشیائی عورتوں کو رکھا گیا تھا۔

بال کٹوانے کے لیے پہلے ای میل کی جاتی ہے جس کے بعد نمبر آنے پر ای میل کرنے والے شخص کے بال کاٹے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملازمین کو بال کٹوانے کے لیے 45 $، شیو کے لیے 25$ اور خط بنوانے کے 15 $ ادا کرنے ہوتے تھے۔

Post a Comment

0 Comments