رمضان پیکج کا اعلان ہو گیا : عوام کو کن کن اشیاء پر ریلیف ملے گا؟

 اسلام آباد : ( 24 نیوز اردو ) یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا اعلان ہو گیا ، ریلیف پیکج 10 اپریل سے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکج کا اعلان کردیا ہے، جس پر 10 اپریل سے عمل درآمد ہوجائےگا، رمضان پیکج میں ، آٹا، چینی,دالیں،بیسن اوربرانڈ مصنوعات سستی کردی گئیں ہیں جبکہ دالوں، مشروبات، چائے سمیت مختلف اشیا پر بھی رعایت دی جائے گی۔

رمضان پیکج کا اعلان ہو گیا : عوام کو کن کن اشیاء پر ریلیف ملے گا؟


چکی کا بیسن 20 روپے سستا کرکے 140روپےکلوکر دیا گیا ہے. جبکہ کھجوریں 20 روپے ریلیف کیساتھ 160 روپے کر دئے، کلودال ماش دھلی 10 روپے کمی سے 255 روپے، دال مونگ دس روپے کمی کرکے 240 روپے کلو کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح سرخ مرچ دو سوگرام پیک پر 20 روپے ریلیف کے ساتھ قیمت 180 روپے کردی گئی ہے جبکہ دھنیا پاؤڈر دوسوگرام 9 روپے سستا کرکے 81 روپے میں فروخت گا۔

رمضان پیکج کے تحت ، چائے کی پتی، گرم مصالحہ, مختلف کمپنیوں کے مشروبات، مختلف کمپنیوں کا ڈبہ پیک دودھ، پیک کریم کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا ہے۔

گرم مصالحہ مکس 50گرام 6 روپے سستا کر کے 59روپے ہوجائےگا ، گرم مصالحہ پاؤڈر 7 روپے سستا کر کے 60 روپے اور برانڈ کمپنیوں کی چائے کی پتی 47 روپےتک سستی کرکے 869 روپے کردی ہے۔

مختلف کمپنیوں کےمشروبات پر20سے45 روپےتک رعایت دی گئی ہے جبکہ ڈبہ پیک دودھ 20 روپے سستا کرکے 134 روپےفی لیٹر مقرر کیا گیا اور ڈبہ پیک کریم 10روپے تک سستی کرکے 55 روپے کردی گئی ہے۔

رمضان ریلیف پیکج 10 اپریل سے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوجائےگا.

Post a Comment

0 Comments