کورونا وبا کے پیش نظر؛پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند.

 اسلام آباد ( 24 نیوز اردو ) حکومت نے کورونا وبا کی بڑھتی شرح کے پیش نظر مختلف شہروں میں 2 ہفتوں کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، کیسز بڑھنے سے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے،

کورونا وبا کے پیش نظر؛پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند.


گزشتہ ہفتے کےدوران ملک میں کورونا کی شرح میں مزیداضافہ ہوا ہے، شہری گھر سے باہر فیس ماسک ہر صورت پہنیں۔کورونا وبا کے پیش نظر 50 فیصد گھر سے کام کرنے کی پالیسی جاری رہے گی،تفریحی مقامات کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، موجودہ صورت حال دیکھتے ہوئے سینما گھروں اور شادی ہالز کو نہیں کھولا جاسکتا،

اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں لیکن پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے ہیں، اسلام آباد ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور پشاور میں تعلیمی ادارے 15 مارچ بروز پیر 2 ہفتوں کے لیے بند کردیئے گئے ہیں، تمام تعلیمی ادارے 28 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے