امپائر کے فیصلے پر نامناسب تبصرہ، دوکھلاڑیوں پر جرمانہ عائد.

 کراچی ( 24 نیوز اردو ) قائد اعظم ٹرافی کاتیسرے راؤنڈ سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔سرفراز احمد پر جرمانہ امپائر کے فیصلے پر نامناسب تبصرہ کرنے پر عائد کیا گیا۔ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

امپائر کے فیصلے پر نامناسب تبصرہ، دوکھلاڑیوں پر جرمانہ عائد.


دوسری جانب سینٹرل پنجاب کے بیٹسمین عثمان صلاح الدین پر بھی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہےعثمان صلاح الدین کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے بیٹسمین پر جرمانہ عائد کر دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے