اب واٹس ایپ بھی لاگ آؤٹ ہوگا.

اسلام آباد ( 24 نیوز اردو ) پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ پر جلد ایک بہترین فیچر شامل ہونے والا ہے . جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صارفین کے پُرزور مطالبے کے بعد اب بلآخر واٹس ایپ پر جلد ایک ایسا فیچر شامل ہونے والا ہے جس کے ذریعے آپ اپنا اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو سکیں گے۔

اب واٹس ایپ بھی لاگ آؤٹ ہوگا.


فی الحال صارفین کو اگر واٹس ایپ استعمال نہیں کرنا تو ان کے پاس صرف یہی آپشن ہوتا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے ۔لیکن اب اس نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس یعنی فیس بک انسٹاگرام کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کر سکیں گے۔واٹس ایپ کا یہ فیچر واٹس ایپ میسنجر اور بزنس ورژن دونوں کے لیے ہی پیش کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments