نرس نے جعلی کورونا ویکسین لگا کر بزرگ جوڑے کو لوٹ لیا.

 حیدرآباد دکن ( 24 نیوز اردو ) بھارتی ریاست حیدرآباد میں ایک نرس نے کورونا ویکسین کی جگہ بے ہوشی کا انجکشن دے کر بزرگ جوڑے کو لوٹ لیا۔ خبروں کے مطابق، ہفتہ 13 فروری کی شام للیتھا نگر کے 80 سالہ کے لکشمن اور ان کی 70 سالہ بیوی کستوری نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ لکھوائی کہ ان کے پڑوس میں رہنے والی ایک نرس نے انہیں کورونا ویکسین کے نام پر بے ہوشی کا انجکشن دے کر ان کا سونا اور زیورات چوری کرلیے۔

نرس نے جعلی کورونا ویکسین لگا کر بزرگ جوڑے کو لوٹ لیا.


انوشا نامی ملزمہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ایک پرائیویٹ کالج سے مڈوائف کا کورس کر رہی ہے جبکہ قریبی اسپتال میں نرس کا کام بھی کررہی ہے۔ہفتے کی صبح اس نے لکشمن اور کستوری سے کہا کہ وہ خاص کےلیے کورونا ویکسین کا بندوبست کردے گی اور سہ پہر میں ان کے گھر آکر خود ہی انہیں یہ ویکسین بھی لگا دے گی۔وعدے کے مطابق وہ ہفتے کو سہ پہر تین بجے اس بزرگ جوڑے کے گھر پہنچ گئی اور انہیں بتایا کہ ویکسین لگنے کے بعد کچھ دیر کےلیے انہیں غنودگی محسوس ہوگی لیکن گھبرانا نہیں۔

Post a Comment

0 Comments